16 جون 2013 - 19:30
آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني کا بيان

ايران کے سينئير سياستداں اور تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے انتخابات ميں عوام کي بھر پور شرکت اور قائد انقلاب اسلامي کي ہدايت کے مطابق يادگار سياسي کارنامہ انجام دينے پر ايراني قوم کي قدرداني کي ہے -

ابنا: آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني نے اتوار کو ايک بيان جاري کرکے صدارتي اليکشن ميں کاميابي پر ڈاکٹر حسن روحاني کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني قوم نے انتخابات ميں بھرپور شرکت کرکے وہ يادگار سياسي کارنامہ انجام ديا ہے جو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد خامنہ اي کے مد نظر تھا-انہوں نے اس بيان ميں اميد ظاہر کي ہے کہ ايراني عوام کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے عوام سے جو وعدے کئے ہيں انہيں پورا کرنے ميں کامياب رہيں گے اور انتخابات کے دوران پائي جانے والي رقابت اب  رفاقت اور باہمي تعاون ميں تبديل ہوگي اور سب مل کے اقتصادي جہاد انجام ديں گے-......./169